ابنا: ذرائع کے مطابق فوج نے شمالی صوبے حلب کے الصاخور علاقے میں چالیس دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے حملوں میں دہشتگردوں کی گاڑیاں اور ہتھیار بھی تباہ ہوگئے۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافاتی علاقے مشرقی غوطہ میں فوج نے دہشتگردوں کو شدید جانی نقصان پہنچایا ہے۔ مغربی شہر لاذقیہ میں فوج نے دہشتگردوں کے بیس میزائل تباہ کردیئے جبکہ کفر زیت کے علاقے میں ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ کردیا گيا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ بلجیم میں شام کے لئے دہشتگرد روانہ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔ یورپی ممالک سے ہزاروں دہشتگرد اس وقت تکفیریوں کے ہمراہ، ملت شام کےخلاف لڑ رہے ہیں۔
.......
/169